۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 ہزار شہادتیں اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہونے کے باوجود، فلسطینیوں کی مزاحمت غیر معمولی طریقے سے جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 ہزار شہادتیں اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہونے کے باوجود، فلسطینیوں کی مزاحمت غیر معمولی طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی ویٹو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر جو واقعات سامنے ہیں ان میں سے ایک، امریکہ سمیت 13 ممالک کا جنگ بندی کی مخالفت میں ویٹو کرنا ہے اور ایک واقعہ، امریکی کانگریس میں جو بائڈن کے کیسز کی تحقیقات ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی، ارکان اسلام یعنی امامت کی گستاخی ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے خطبہء فدک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان خطبہ میں دو اہم موضوع امت اور امامت کا تذکرہ ہے، اس سے امامت کا معاشرے میں کردار واضح ہو جاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مزید کہا کہ اگر امامت اور ان کے نائب نہیں ہوتے تو آج امت مسلمہ، تشیع اور شیعہ بھی نہیں ہوتے۔

انہوں نے عراقی سیاست میں مرجعیت کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرجعیت نہیں ہوتی تو ہماری سیاسی کامیابیاں تباہ ہو جاتیں۔ عراق کو مشکلات اور بند گلیوں سے نکالنے میں مرجعیت کا کردار بے مثال ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .